عمران خان نے الیکشن کی پیشکش کیوں قبول نہ کی؟ پرویز خٹک کا بڑا دعویٰ

پیر 17 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے صدر پرویز خٹک اور سابق وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ ہمارا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں ہوگا۔

نئی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے وجود میں آنے کے بعد ایک ویڈیو پیغام میں پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بار بار الیکشن کی پیشکش کو قبول کیوں نہیں کیا جس دن یہ راز کھل گیا سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بار بار الیکشن کی پیشکش کی گئی، سب کو سوچنا چاہیے کہ پاکستان جمہوری ملک ہے اور الیکشن ہونے چاہییں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ نئی سیاسی جماعت کے منشور اور جھنڈے سے متعلق جلد مشاورت کے بعد اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مشاورت کے بعد نئی سیاسی پارٹی کی بنیاد رکھنے کا فیصلہ کیا۔ آج ہم اسی حوالے سے اکٹھے ہوئے تھے جس میں سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں پرویز خٹک نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنا لی، 57 سابق ارکان اسمبلی شامل

واضح رہے کہ سابق وزیر اعلٰی و وزیر دفاع پرویز خٹک نے نئی جماعت کا اعلان کر دیا ہے، جسکا نام پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینزرکھا گیا ہے، پرویز خٹک کی جانب سے بنائی جانے والی نئی جماعت میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی سابق وزیر اعلٰی محمود خان بھی شامل ہو گئے، جبکہ 57 قومی و صوبائی ارکان اسمبلی بھی نئی جماعت میں شامل ہوچکے ہیں۔

پی ٹی آئی کے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سمیت سابق ایم این اے صالح محمد خان، صوبائی وزیراشتیاق ارمڑ، ضیا اللہ بنگش، ارباب وسیم، ملک واجد علی، افتخار مشوانی اور شوکت علی نئی پارٹی کا حصہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈیجیٹل اثاثے پاکستان کی معیشت، برآمدات اور اسلامی فنانس کے لیے گیم چینجر بن سکتے ہیں، وزیر مملکت بلال ثاقب کی گفتگو

دل کے دورے کے خطرے میں کولیسٹرول کی سطح میں تبدیلی ٹرائی گلیسرائیڈز سے زیادہ اہم قرار

پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘