شہرام ترکئی کے چچا کے گھر چھاپہ: آئی جی اسلام آباد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل

جمعہ 21 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق صوبائی وزیر شہرام  ترکئی کے چچا کے گھر پولیس چھاپے پر آئی جی اسلام آباد و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت تک مقدمہ درج کرنے سے روکتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، آئی جی اسلام آباد کی جانب سے سید طاہر کاظم عدالت کے سامنے پیش ہوئے، عدالتی استفسار پر آئی جی کے وکیل نے بتایا کہ ایف آئی آر ابھی نہیں ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ امید علی بلوچ کا آرڈر ہے 22 اے کی درخواست تھی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ خلاف ورزی کس نے کی ہے؟ کون وہاں تھا کون نہیں تھا؟ وکیل طاہر کاظم نے بتایا کہ سرچ وارنٹ تھا اسکی تعمیل ہوئی اور تفتیشی افسر وہاں گئے، نہ آئی جی موقع پر تھے نہ ایس پی تھے۔

عدالت نے اندراج مقدمہ کا سیشن کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔ سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔ آئی جی اسلام آباد نے بھی اندراج مقدمہ کے حکم کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمش محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے