ماہرین صحت موٹا پا کو کسی بھی صورت تندرستی کا نام نہیں دیتے بل کہ یہ ایک بیماری ہے، جو آپ کو چلنے پھرنے سے معذور بھی کر سکتی ہے۔
اب تو ہر کوئی دبلا پتلا رہنے کی جستجو کرتا ہے، اس جستجو میں یا تو دن بھر سخت مشقت کرنا پڑتی ہے، یا پھر میلوں دور دوڑ کر کلوریز کم کرنا پڑتی ہیں یا پھر وہ غذائیں ترک کرنا پڑتی ہیں، جہنیں آپ بڑے شوق سے اپنے دسترخوان پر سجاتے ہیں۔
چونکہ آپ جتنا کھانا زیادہ کھائیں گے آپ کے جسم میں اتنی ہی کیلوریز بھی بڑھتی جائیں گی، وزن کم کرنے کے لیے آپ کو یا تو کم کیلوریز والا کھانا کھانا چاہیے یا پھر جسم میں موجود کیلوریز کو جلانے کے لیے خوب ورزش کرنا چاہیے۔ یا بعض دفعہ دونوں کام ایک ساتھ کرنا پڑتے ہیں۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ جو کھانا آپ کے جسم کوزیادہ توانائی فراہم کرتا ہے وہ زیادہ تر جسم میں چربی کی مقدار کو بھی بڑھا دیتا ہے، جس سے آپ کا وزن بڑھنے لگتا ہے۔
یہاں ہم آپ کو ماہرین صحت کے تجویز کردہ وزن کم کرنے کے چند ایک اہم طریقے بتاتے ہیں جن پر عمل کر کے آپ اپنا وزن کم کر سکتے ہیں۔
غیر غذائیت والی اشیائے خورونوش کو محدود کر دیں
جیسا کہ چینی، شہد، شربت اور کینڈی، پیسٹری، ڈونٹس، پائی، کیک اور کوکیز، سافٹ ڈرنکس، میٹھے جوس اور الکوحل والے مشروبات وغیرہ کا استعمال انتہائی محدود کر دیں۔
زیادہ چکنائی والی غذاؤں کا استعمال انتہائی کم کر دیں
جیسا کہ پولٹری، مچھلی یا موٹا یا چھوٹا سرخ گوشت، کم چکنائی والے کھانا پکائیں، جیسے بیکنگ، برائلنگ، اسٹیمنگ، گرلنگ یا اُبلے ہوئے کھانے۔ کم چکنائی والی یا بغیر چکنائی والی دودھ کی مصنوعات کا استعمال
سرکہ کا استعمال، جڑی بوٹیاں، لیموں یا چکنائی سے پاک سلاد، اسی طرح چکنائی والے گوشت سے پرہیز کریں، جیسے بیکن، ساسیج، فرینک، پسلیوں کا گوشت وغیرہ
زیادہ چکنائی والے اسنیکس جیسے گری دار میوے، چپس اور چاکلیٹ سے بھی پرہیز کریں۔ تلے ہوئے کھانوں سے پرہیز کریں جیسا کہ کم مکھن، مارجرین، تیل اور مایونیز کا استعمال وغیرہ۔ اسی طرح زیادہ چکنائی والی گریوی، کریم ساس اور کریم پر مبنی سوپ سے مکمل پرہیز کریں۔
کھانے میں زیادہ تر یہ اشیا استعمال کرنے کی کوشش کریں
پھل اور سبزیاں جو کچی، ابلی ہوئی یا سینکی ہوئی ہوں، خشک اناج، روٹیاں، چاول اور پاستا وغیرہ استعمال کریں۔اسی طرح دودھ سے بنی مصنوعات میں کم چکنائی والا یا بغیر چکنائی والا دودھ یا دہی، کم چکنائی والا پنیر استعمال کریں۔ اسی طرح پروٹین سے بھرپور غذائیں جیسے چکن، مچھلی، چھوٹا گوشت اور پھلی دار سبزیاں استعمال کریں۔
اپنے کھانے کی عادات کو تبدیل کریں
اپنی بھوک کو کنٹرول کرنے میں مدد کے لیے دن میں 3 بار متوازن کھانا کھائیں۔ صرف اس وقت کھائیں جب آپ بھوکے ہوں اور جب آپ کھانے سے مطمئن ہوں تو رک جائیں۔
آہستہ کھائیں اور کوشش کریں کہ کھاتے وقت دوسرے کام نہ کریں۔ وزن کم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کی توجہ کھانے کی طرف نہ جائے اس کے لیے آپ مختلف سرگرمیاں تلاش کریں، جیسے چہل قدمی یا کوئی دوسرا مشغلہ اختیار کرنا یا کمیونٹی میں گھل مل جانا وغیرہ۔
اپنے روزمرہ کے معمولات میں باقاعدہ ورزش کو شامل کریں۔ اگر ضروری ہو تو، اپنے وزن میں کمی کی کوششوں میں مدد کے لیے ایک سپورٹ گروپ کو تلاش کریں۔