خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر کی سیاسی سرگرمیوں کیخلاف الیکشن کمیشن کا ایکشن، رپورٹ طلب

ہفتہ 22 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کے نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شاہد خٹک کے جلسے میں حصہ لینے اور خطاب کرنے پر سخت  نوٹس لیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے تاکہ اس پر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔۔

الیکشن کمیشن نے نہایت سختی سے اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ تمام  نگراں حکومتیں قانون کے مطابق صاف ،شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے لئے کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون  کرنے  کی پابند ہیں۔

قرار دیا گیا ہے کہ کمیشن کسی بھی نگراں حکومت یا نگراں وزیر کو کسی قسم کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پانچوں آئل ریفائنریاں ریفائنری اپ گریڈ پالیسی کے تحت معاہدوں کے لیے تیار، علی پرویز ملک

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ