وزیراعظم، صدر، افواج اور عدلیہ افسران کو تحائف توشہ خانہ میں جمع کرانے کا بل سینیٹ میں پیش

منگل 25 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم، صدر سمیت سرکاری عہدیدارن، مسلح افواج اور عدلیہ کے افسران کو ہر قسم کے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرانے کے لیے پابند بنانے کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا ہے۔

توشہ خانہ مینجمنٹ اینڈ ریگولیشن بل 2023 وفاقی وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی نے سینیٹ میں پیش کیا۔ بل کے مطابق تحائف توشہ خانہ میں جمع نہ کروانے والے شخص پر تحفے کی تخمینہ رقم کا 5 گنا جرمانہ ہوگا۔

بل کے مطابق پبلک آفس ہولڈرز ہر قسم کے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔ صدر، وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور ان کے اہلخانہ کو ملنے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع ہوں گے۔ ارکان پارلیمنٹ، مسلح افواج اور عدلیہ کے افسران بھی تحائف توشہ خانہ میں جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔

بل کے مطابق سرکاری وفد میں شامل سرکاری و غیر سرکاری افراد تحائف میں ملنے والی اشیاء توشہ خانہ میں جمع کرائیں گے جبکہ قومی خزانے سے کسی بھی قسم کا معاوضے لینے والے افراد بھی تحفے میں ملنے والی اشیاء توشہ خانہ میں جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔

بل میں تحائف چھپانے والے پبلک آفس ہولڈرز پر جرمانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ تحفہ توشہ خانہ میں جمع نہ کروانے والے شخص پر تحفے کی تخمینہ رقم کا 5 گنا جرمانہ ہوگا۔ بل میں کہا گیا ہے کہ کابینہ ڈویژن توشہ خانہ کی مینجمنٹ اور ریگولیشن کا ذمہ دار ہوگا، کابینہ ڈویژن بل سے متعلق مزید رولز بنانے کا مجاز ہوگا۔

مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا سینیٹر مشتاق احمد اور سینیٹر بہرہ مند تنگی کی تجاویز کو اس بل میں شامل کیا گیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم