خیبر پختونخوا: ضلع خیبر کی مسجد میں خود کش دھماکا، ایڈیشنل ایس ایچ اُو شہید

منگل 25 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخواہ (کے پی) کے ضلع خیبر میں ایک خودکش دھماکے میں ابتدائی اطلاعات میں ایک پولیس جوان شہید ہو گیا ہے۔ اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) گل ولی نے بتایا کہ دھماکے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہوگئے ہیں۔

پولیس کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے میں واقع تھانہ علی مسجد میں دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک خودکش بمبار قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کو دیکھ کر مسجد کے اندر چھپ گیا۔

دھماکے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہو گئے

خیبر پختونخوا (کے پی کے) انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) اختر حیات خان نے بتایا کہ مشتبہ شخص نے مسجد کے اندر تلاشی کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

علاوہ ازیں ایس ایچ او ولی کا کہنا تھا کہ مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی کیونکہ فی الحال یہ معلوم نہیں ہے کہ مسجد کے ملبے تلے کتنے افراد پھنسے ہوئے ہیں کیونکہ دھماکے کے دوران مسجد گر گئی تھی۔ تاہم عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ واقعہ کے وقت مسجد خالی تھی۔

واقعہ کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ نگراں وزیر مذہبی امور و اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ نے خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا، ‘شرپسندوں اور امن کے دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔’

ادھر سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور نے بتایا کہ دھماکہ خودکش تھا۔ انھوں نے بتایا کہ پولیس کو تھانہ علی مسجد کے علاقے میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی کی سربراہی میں ٹیم وہاں پہنچ گئی جس کو دیکھ کر مشکوک افراد بھاگ گئے، پولیس ٹیم نے ان کا پیچھا کیا تو وہ مسجد میں داخل ہو گئے۔

مزید بتایا کہ اس دوران ایک مبینہ خودکش نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ جس کے نتیجے عدنان آفریدی موقع پر ہی شہید ہو گئے۔  انھوں نے کہا حملہ آور کے مبینہ ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مبینہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں مسجد کی چھت بھی گر گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے