حال ہی میں ماں بننے والی لِنڈسے لوہان کے دلچسپ انکشافات!

منگل 25 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ لِنڈسے لوہان نے دوران حمل اپنے اندر پیدا ہونے والی تبدیلیوں اور خواہشات خصوصاً کھانے سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے ہیں اور کہا ہے کہ جب وہ پہلی بار’اُمید‘ سے ہوئیں تو انہوں نے وہ کچھ بھی کھایا جو انہوں نے کھانا تو دور، کبھی پسند تک نہیں کیا تھا۔

دبئی کے ایک جریدے نے لِنڈسے لوہان سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق ’دی پیرنٹ ٹریپ‘ فلم سے مشہور ہونے والی فلم سٹارلِنڈسے لوہان اور ان کے شوہر بدر شمس کا ہاں رواں ماہ کے اوائل میں بیٹا ’لوئی‘ پیدا ہوا تو انہوں نے اس کی پیدائش سے قبل اپنے اندر آنے والی تبدیلوں اور خواہشات خصوصاً اپنی غذا سے متعلق عجیب و غریب انکشافات کیے ہیں۔

لِنڈسے لوہان کا کہنا ہے کہ جب وہ پہلی بار اُمید سے ہوئیں تو انہیں’چکن’ اور ‘چقندر’ بہت پسند تھے۔ انہوں نے کہا ‘میں کبھی بھی سافٹ ڈرنگ ’گیٹوریڈ‘ نہیں پیتی تھی، لیکن جب میں ’اُمید سے ‘ ہوئی تو گیٹوریڈ کو ترستی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ مجھے ایسی چیزوں کی خواہش ہونا جو میرے لیے کبھی پسندیدہ ہی نہیں رہیں، ایک عجیب بات تھی۔  حتیٰ کہ میں چائے بھی کبھی نہیں پی نا ہی اس کی کبھی خواہش کی، کھبی ڈھندے دودھ کا ایک کپ بھی نہیں لیا۔ لیکن ’اُمید‘ سے ہونے کے بعد مجھے ان سب کی بہت طلب ہوئی۔

لِنڈسے لوہان نے میگزین کو بتایا کہ میں جنک فوڈ کھانے کوئی دلدادہ نہیں ہوں لیکن اُمید سے ہونے کے بعد مجھے اسٹرابیری پاپ-ٹارٹس کی بہت خواہش ہوتی تھی۔ مجھے ہر وقت چقندر کھانے کی خواہش رہتی۔ میرا من کرتا تھا کہ میرے پاس بہت سارا چکن اور چقندر ہوں۔

لِنڈسے لوہان نے اپنے لباس کے بارے میں بھی دلچسپ بات بتائی کہ اکثر خواتین ’امُید‘ سے ہونے کے بعد خود چھپاتی ہیں یا ایسے کپڑے پہنتی ہیں جن سے ان کے جسم میں آنے والی تبدیلی محسوس نہ ہو لیکن لِنڈسے لوہان کے خیالات اس سب کے برعکس ہیں۔

لِنڈسے لوہان کا کہنا ہے کہ انہوں نے وہی لباس حمل کے دوران بھی پہنا جو وہ عام زندگی میں پہنا کرتی تھیں۔ لِنڈسے لوہان کا کہنا تھا کہ وہ بچے کی پیدائش کے بعد اب کچھ نیا پہننے کی خواہش رکھتی ہیں ۔

واضح رہے کہ لِنڈسے لوہان نے شادی کے بعد بھی اداکاری جاری رکھی، انہوں نے گزشتہ سال نیٹ فلکس کے فالنگ فار کرسمس میں اداکاری کی اس کے علاوہ وہ رومانٹک کامیڈی’ آئرش وش‘ میں بھی اداکاری کر چکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے