استحکام پاکستان پارٹی کا سیاسی سفر 14 اگست سے شروع ہوگا، فردوس عاشق

بدھ 26 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی کے منحرفین پر مشتمل نئی جماعت استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اعللان کیا ہے کہ آئی پی پی اپنے سیاسی سفر کا باقائدہ آغاز 14 اگست سے کرے گی۔

اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  یوم آزادی کے دن آئی پی پی کے ملک بھر میں تمام دفاتر کو آپریشنل کردیا جائے گا اور 14 اگست کو تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز میں یوم پاکستان کی تقاریب منعقد کی جائیں گی جب کہ  قومی پرچم کے ساتھ پارٹی پرچم بھی لگائے جائیں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تنظیم سازی کے لیے بنائی گئی کمیٹیوں کو ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس سیاسی جماعت کا ڈومیسائل لاہور کا ہو وہی جماعت سیاسی افق پر چمکتی ہے اور گھٹن زدہ سیاسی ماحول ان کی پارٹی کا وجود تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پی کا 21 نکاتی منشور ملک کی معیشت اور ترقی اور خوشحالی کی راہ پر رواں دواں رہنے کے لیے بنایا گیا ہے یہ عوام کی بہتری اور ملکی ترقی کا ضامن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم طارق رحمان کا بنگلہ دیش میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

شمالی کوریا نے 10 سے زیادہ بیلسٹک میزائل سمندر میں داغ دیے

الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ، قیمت کیا ہے؟

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے