پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں صفر اعشاریہ 59 پیسے روپے سستا ہوگیا ہے۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 45 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر 287 روپے 04 پیسے رہی تھی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 76.36 روپے، اماراتی درہم 77.98 روپے، قطری ریال 78.63 روپے، کویتی دینار933.07 روپے اور بحرینی دینار 759.92 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 195 روپے 24 پیسے، کینیڈین ڈالر 217 روپے 45 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 371 روپے 81 پیسے ریکارڈ کی گئی۔