تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ڈرائیور جو میری رہائشگاہ پر جوتے دینے آیا بالآخر پولیس کی جانب سے اس کے گاؤں سے اٹھا لیا گیا ہے۔
عمران خان کے مطابق مقامی پولیس نے اس کے اہلِ خانہ کو بتایا ہے کہ لاہور پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے ان پر محض اس لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے کیونکہ اس نے ایک ڈبّہ زمان پارک پہنچایا تھا۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ ایک دن سے کچھ زائد کا وقت بیت چکا ہے اور اس کے اہلِ خانہ تمام تھانے بھی چیک کر چکے ہیں مگر ابھی تک اس کا کچھ بھی سراغ نہیں ملا۔
عمران خان کے مطابق بزورِ جبر اسے ایک جھوٹے اعترافی بیان کہ وہ عمران خان کی رہائش گاہ پر منشیات چھوڑ کر آیا تھا، پر مجبور کرنے کے لیے یہ سب کیا جا رہا ہے۔ ایک اور جھوٹے اور جعلی مقدمے میں مجھے نامزد کرنے کی مایوس کن اور بھونڈی خواہش میں ایک غریب آدمی اور اس کے اہلِ خانہ کو ڈرانے، دھمکانے اور ہراساں کرنے کے ساتھ اس اذیّت سے دوچار کیا جا رہا ہے۔