پشاور: سخت سیکیورٹی کیساتھ تمام ماتمی جلوس پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوگئے

ہفتہ 29 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور میں یوم عاشور کے تمام ماتمی جلوس پُرامن طور پر اختتام پذیر ہو گئے۔ شہر میں ممجموعی طور پر 12 جلوس ذوالجناح برآمد ہوئے۔ جس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ اندرون شہر کو مکمل طور پر سیل کیا گیا تھا۔

یوم عاشور کے موقع پر پشاور میں چھوٹے بڑے 12 ماتمی جلوس نکالے گئے۔ تمام جلوس اندرونِ شہر کے امام بارگاہوں سے نکالے گئے۔ جلوس اپنے اپنے قدیمی راستوں سے ہوتے ہوئے واپس اپنی اپنی امام بارگاہ پہنچ کر پُرامن طور پر اختتام پذیر ہو گئے۔

فائل فوٹو

عزاداروں نے کربلا میں امام حسینؓ کی عظیم شہادت پر خراج تحسین پیش کیا۔ جب کہ نماز مغرب کے بعد امام بارگاہوں میں مجلس شام غریباں کا سلسلہ جاری ہے۔

سخت سیکیورٹی، اندرون شہر سیل

یوم عاشور کے ماتمی جلوسوں کے لیے پولیس کی جانب سے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ موبائل سروس جزوی طور پر معطل ہے۔ جلوسوں کی گزرگاہوں کو بی ڈی یو کی مدد سےکلئیر کیا گیا ہے۔ جبکہ کوہاٹی چوک میں قائم سپریم کمانڈ پوسٹ سے سی سی ٹی وی کیمروں سے مکمل نگرانی کی جا رہی تھی۔اس کے علاوہ اندرون شہر دیگر6 مختلف مقامات پر بھی سب کمانڈ پوسٹس قائم تھیں۔

شہر کی تمام اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ بازتعینات ہیں، پولیس حکام کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کیا گیا ہے۔تمام امام بارگاہوں، جلوسوں، مجالس اور دیگر اہم وحساس مقامات کی مانیٹرنگ کی گئی۔

روز عاشورہ پر 955 عزاداروں کو طبعی امداد دی گئی، ریسکیو

یوم عاشور پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موجود تھیں، جنہوں نے مجموعی طور پر 955 سے زائد عزاداروں کو طبی امداد فراہم کی۔ جبکہ 186 عزاداروں کو ریسکیو ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے