آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے تعزیت

اتوار 30 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلح افواج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات میں ان کے بھائی مرحوم شیخ سعید بن زاید آل نہیان کی وفات پر تعزیت کی ہے۔

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے پاکستانی مسلح افواج کے سپہ سالار جناب جنرل سید عاصم منیر کا استقبال کیا، جنہوں نے مرحوم شیخ سعید بن زاید آل نہیان کی وفات پر تعزیت کی ہے۔

گزشتہ جمعہ کو وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے ابوظہبی کے قصر المشرف میں متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات میں اظہار تعزیت اور مرحوم شیخ سعید بن زاید آل نہیان کے لیے مغفرت کی دعا کی تھی۔

پاکستانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جلد متحدہ عرب امارت کا دورہ کریں گے اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور دیگر قیادت سے تعزیت کریں گے۔

یاد رہے کہ شیخ سعید بن زاید آل نہیان کی وفات کا اعلان جمعرات کی صبح کرتے ہوئے ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان