خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے ٹانک تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا پولیس نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ ٹانک تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا گیا ہے، آمنے سامنے 15 منٹ فائرنگ کے بعد دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر بھاگ گئے، دہشتگردوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بیان کے مطابق ٹانک میں واقع تھانے پر گذشتہ روز دہشت گردوں نے بھاری اسلحے کے ساتھ حملہ کر دیا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بھرپور مقابلہ کیا جس کے باعث دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔
دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات نے پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور پوری ٹیم کی تعریف کی۔
انسپیکٹر جنرل اختر حیات کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ کے لیے 50000روپے انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
ضلع ٹانک میں تھانہ گومل پر 14/15 دہشت گردوں کا حملہ پسپا, پولیس کا بھاری ہتھیاروں سے بھرپور جواب pic.twitter.com/oz0zgwscji
— KP Police (@KP_Police1) February 12, 2023