یوکرین تنازع پر جدہ میں اجلاس اختتام پذیر، 40 ملکوں کا مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق

پیر 7 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوکرین اور روس کے تنازع پر 40 سے زائد ملکوں اورعالمی تنظیموں کے نمائندوں اور قومی سلامتی کے مشیروں کا سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقدہ اجلاس میں ایسی مشترکہ بنیاد قائم کرنے کے لیے عالمی مشاورت اور نقطہ نظر کے تبادلے کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیا ہے جس سے امن کی راہ ہموار ہو۔

اجلاس کی صدارت سعودی وزیرمملکت اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد محمد العیبان نے کی ۔ شرکا نے یہ اجلاس بلانے اور اس کی میزبانی کرنے پر سعودی عرب کی قیادت سے اظہار تشکر کیا۔

اجلاس میں ارجنٹائن، آسٹریلیا، بحرین،برازیل، بلغاریہ، کینیڈا، چلی،چین، جمہوریہ چیک، ڈنمارک،مصر، استونیا،اقوام متحدہ، یورپی کمیشن، یورپین کونسل،یونین آف کوموروس، فن لینڈ،فرانس، اٹلی، جاپان، اردن، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، کویت،سپین، لیٹویا،لیتھونیا، ہالینڈ، ناروے،پولینڈ،قطر، کوریا،رومانیہ، جنوبی افریقہ ،سویڈن ،ترکی،یوکرین،متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکہ نے شرکت کی۔

یہ اجلاس سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کی جانب سے یوکرین اور روس کے مابین تنازع کے حل کے لیے مارچ 2022 سے جاری کوششوں کا حصہ تھا۔

اجلاس میں ایسی مشترکہ بنیاد قائم کرنے کےلیے عالمی مشاورت اور نقطہ نظر کے تبادلے کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیا جس سے امن کے لیے راہ ہموار ہو۔  شرکا نے اجلاس کے دوران سامنے آنےوالے آراء اور مثبت تجاویز سے استفادے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم طارق رحمان کا بنگلہ دیش میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

شمالی کوریا نے 10 سے زیادہ بیلسٹک میزائل سمندر میں داغ دیے

الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ، قیمت کیا ہے؟

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے