سندھ حکومت نے اسمبلیاں توڑ نے سے متعلق وفاق کی پیروی کرنے سے انکار کیوں کردیا؟

منگل 8 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ حکومت نے اسمبلیاں توڑ نے سے متعلق وفاقی حکومت کی پیروی کرنے سے انکار کردیا ہے۔ سندھ اسمبلی 11 اگست کو تحلیل ہوگی۔

سندھ حکومت نے اسمبلیاں توڑ نے سے متعلق وفاقی حکومت کی پیروی کرنے سے انکار کردیا اس ضمن میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آگاہ کیا ہے کہ سندھ اسمبلی 9 اگست کو تحلیل نہیں کی جائے گی۔

اس ضمن میں سیکریٹری سندھ اسمبلی کی جانب سے صوبائی اسمبلی کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے، شیڈول کے مطابق 9 اگست کو یونیورسٹی اور بورڈ سے متعلق وقفہ سوالات ہو گا جب کہ 10 اگست کو لائیو اسٹاک اینڈ فشریز متعلق وقفہ سوالات ہوگا۔

یوں سرکاری طور پر 11 اگست سندھ کی منتخب صوبائی حکومت کا آخری دن ہوگا تاہم اس آخری روز بھی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں انسانی حقوق سے متعلق وقفہ سوالات ہو گا ۔

سیکریٹری سندھ اسمبلی کے دستخط سے تمام شیڈول کی کاپیاں اراکین اسمبلی کو تقسیم کردی گئی ہیں جس پر ’ٹاپ پرائیورٹی اسمبلی بزنس‘ تحریر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ