ترکیہ میں زلزلہ:5 ہزار افراد کی اجتماعی تدفین

پیر 13 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

.ترکیہ اور شام میں پیر کو آنے والے زلزلے نے تباہی مچا دی تھی اور اس ہولناک زلزلے میں اب34 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے شہر’کہرامن ماراش ‘ میں اس وقت 10 ہزار لاشیں تدفین کی منتظر ہیں جب جاں بحق  ہونے والے تقریبا 5 ہزار افراد کی لاشوں کو اجتماعی طور پر دفنا دیا گیا ہے۔

شناخت نہ ہونے کے باعث مقامی انتظامیہ نے قبروں پر جاں بحق ہونے والوں کی تصاویر نصب کی ہیں۔ زلزلے کے نتیجے میں مزید ہلاتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے اس لیے مزید قبروں کی کھدائی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد دوگنی ہو سکتی ہے، کیونکہ ابھی بھی بہت سے افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ۔
متاثرہ علاقوں میں رضا کار موجود ہیں جو امدادی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں صحت کی فوری ضروریات سے نمٹنے کے لیے 42.8 ملین ڈالر کی اپیل کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی تجاوزات کیس، وفاقی آئینی عدالت نے سعید غنی کے خلاف توہین عدالت درخواست سمیت سماعت مقرر کر دی

پیداواری صلاحیت کے باوجود پاکستان میں بجلی کی شدید کمی برقرار

دن میں زیادہ اور بار بار سونا صحت کے لیے نقصان دہ، موت کی جانب پیشقدمی قرار

پی ایس ایل میچ کے دوران عامر سہیل کے کراچی سے متعلق ریمارکس پر ہنگامہ، سوشل میڈیا پر سخت تنقید

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر خدشات

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار