پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کے بعد معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں صفر اعشاریہ 45 پیسے سستا ہوگیا ہے۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 46 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ کاروباری پفتہ ڈالر کی قدر 287 روپے 91 پیسے رہی تھی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 76.62 روپے، اماراتی درہم 78.26 روپے، قطری ریال 78.88 روپے، کویتی دینار934.87 روپے اور بحرینی دینار 762.44 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 188 روپے 79 پیسے، کینیڈین ڈالر 214 روپے 30 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 367 روپے 09 پیسے ریکارڈ کی گئی۔