پی ڈی ایم حکومت کو گئے چند دن گزر گئے اور نگران حکومت نے آتے ہی پیٹرول بم گرا کر عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔ گزشتہ رات وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے 50 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
پریس ریلیز جاری ہوتے ہی پاکستانی عوام نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر نگران حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، کسی دل جلے نے خوب تنقید کا نشانہ بنایا تو کسی نے اپنے بے بسی بیاں کرتے ہوئے پاکستانی عوام پر ہی طنز کے تیر چلا دیے۔ پی ڈی ایم کے حامی صارفین جہاں یہ سوال کرتے نظر آئے کہ اب اسحاق ڈار نہیں تو کس کو ذمہ دار ٹہرایا جائے تو .وہی کچھ صارفین ایسے بھی تھے جن کا ماننا تھا کہ اسحاق ڈار ہوتے تو نوبت یہاں تک نہیں آتی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزارت خزانہ کی جانب سے پریس ریلیز پوسٹ کی گئی تو ایک صارف نے پوچھا کہ جب ہمارا وزیر خزانہ ہی نہیں ہے تو اس سمری پر دستخط کس نے کیے ہیں؟
Who signed this summery if we don’t have a Finance Minister?
— Waseem Malik (@Khalaspur1) August 16, 2023
صارفین جہاں حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے نظر آئے وہی کچھ صارفین کا ماننا تھا کہ نگراں حکومت میں مہنگائی پر پابندی ہونی چاہیے ۔ صارف احمد لکھتے ہیں کہ کاکڑ نے آتے ہی کڑاک نکال دیے ہیں
کاکڑ نے آتے ہی کرڑاک نکال دیا
— 𝒜𝒽𝓂𝒶𝒹 ℳ𝒶𝓁𝒾𝓀 🇵🇰 (@Shakarkot1) August 15, 2023
گفتگو مزید آگے بڑھی تو صارف عرفان نے پوچھا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا کریڈٹ کس کو دینا ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا شکریہ کس کا ادا کرنا ہے؟
شکریہ کس کا ادا کرنا ہے؟
— Irfan Awan Rajar (@IrfanRajar7) August 15, 2023
صارفین کا ماننا تھا کہ نگران حکومت آئی ہی عوام کی مشکلات بڑھانے کے لیے ہے ، صارف داود نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا نگران حکومت کھل کے عوام کا تیل نکالے گی۔ انہیں کونسا عوام میں جاکر ووٹ لینا ہے۔
نگران حکومت کھل کے عوام کا تیل نکالے گی۔ انہیں کونسا عوام میں جاکر ووٹ لینا ہے۔
— DAWOOD (@DAWOOD182390172) August 16, 2023
نوجوانوں کی بڑی تعداد پاکستان کے معاشی حالات کی وجہ سے ملک چھوڑنے پر مجبور ہے اسی حوالے سے ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے ملک سے باہر جانے کہ ایک اور وجہ مل گئی۔۔
پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے ملک سے باہر جانے کہ ایک اور وجہ مل گئی۔۔
— Depressed Soul (@Depress423) August 16, 2023
واضح رہے کہ 15 دنوں میں ہی یہ قیمتوں میں دوسرا بڑا اضافہ ہے کیونکہ یکم اگست کو ہی پی ڈی ایم حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کیا تھا۔ پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا جس جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 272 روپے 95 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 273 روپے 40 پیسے تک پہنچ گئی تھی۔