حسان نیازی کی گرفتاری کے خلاف انصاف لائرز فورم کی درخواست، سماعت جمعہ کو ہو گی

جمعرات 17 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انصاف لائرز فورم نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی گرفتاری اور انہیں حبسِ بیجا میں رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے حکومتِ بلوچستان کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔سماعت جمعہ کو ہو گی۔

’انصاف لائیرز فورم کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں محکمہ داخلہ بلوچستان، انسپکٹر جنرل (آئی جی ) پولیس، سینیئر سپرینڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز کوئٹہ اور اسٹیشن ہاؤس آفیسر( ایس ایج او) بجلی روڈ پولیس اسٹیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

انصاف لائرز فورم نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ’میڈیا رپورٹس کے مطابق حسان نیازی کو ایبٹ آباد پولیس نے کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا ہے جب کہ حسان نیازی کو 2 روز گزر جانے کے باوجود متعلقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہیں کیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ حسان نیازی کو کوئٹہ پولیس کے حوالے کرتے ہوئے قواعد و ضوابط پر عمل نہیں کیا گیا، حسان نیازی کو منظر عام پر لایا جائے۔آئینی درخواست پر سماعت جمعہ کو ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں