نگراں حکومت پنجاب کا دوران ملازمت انتقال کرنے پر اہل خانہ کو خصوصی پیکج دینے کا اعلان

پیر 21 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا ساتواں اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیاکہ دوران ملازمت انتقال کرنے والے ملازمین کے اہل خانہ کو خصوصی پیکج دیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران نگراں وزیر اعلٰی محسن نقوی نے ہدایت کی کہ وفات پانے والے ملازمین کے اہل خانہ کو خصوصی پیکج کے تحت دی جانے والی امدادی رقم 10 دن کے اندر ادا کی جائے۔

وزیر اعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، منصور قادر، عامر میر، چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک تھے جہاں مختلف منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے دوران فیصل آباد کے علاقے نشاط آباد اوورہیڈ برج سے گٹ والا روڈ کی تعمیر و مرمت اور کشادہ کرنے کی منظوری دی گئی، اور لاہور اور فیصل آباد کی واٹر سینی ٹیشن ایجنسی میں بہتری کے لیے فرانسیسی ایجنسی فار ڈویلپمنٹ سے معاونت لی جائے گی۔

مری میں سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے جدید مشینری خریدنے کا فیصلہ کیا گیا، اسکیم کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

لاہور کے تاریخی دروازوں کو اصل حالت میں بحال کرنے کے پروگرام کی منظوری کے ساتھ ساتھ لاہور چڑیا گھر کی اپ گریڈیشن کے لیے فنڈزکی منظوری دے دی گئی۔

بابا فریدالدین گنج شکرؒ کے مزار کی تزئین وآرائش کے لیے فنڈز کے اجراء اورپراجیکٹ کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔

پرائم منسٹر نیشنل پروگرام کے تحت پنجاب میں زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کی اصولی منظوری اور فلڈ پروٹیکشن سیکٹر پراجیکٹ تھری کوسالانہ ترقیاتی پروگرا م 2023-24 میں شامل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت چکوال اوردیگر مقامات پر سمال ڈیمز کے لیے فنڈزکے ازسرنو اجراء کی منظوری بھی دے دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘