چوہدری پرویز الٰہی احتساب عدالت میں پیش، 29 اگست تک ریمانڈ منظور کر لیا گیا

پیر 21 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیب نے سابق وزیر اعلٰی پنجاب و صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چوہدری پرویز الٰہی کو احتساب عدالت لاہور میں پیش کر دیا، پرویز الٰہی کے وکیل امجد پرویز ملک اور نیب کی لیگل ٹیم اور انوسٹی گیشن کی ٹیم بھی عدالت میں پیش ہوئی، جہاں دلائل کے بعد 29 اگست تک چوہدری پرویز الٰہی کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی پر سرکاری ٹھیکوں میں گھپلوں اور غیر قانونی طور پر کک بیکس لینے کا مقدمہ درج ہے۔

احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی سماعت کر رہے ہیں، نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ بھی احتساب عدالت لاہور میں پیش ہوگئے۔

نیب کے وکیل وارث علی جنجوعہ نے احتساب عدالت سے پرویز الٰہی کا مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ہے۔

پرویز الٰہی کے وکیل امجد پرویز ملک بھی عدالت میں پیش ہوئے ، انہوں نے کہاکہ پرویز الٰہی کی بار بار گرفتاری کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو حکم دیا کہ 21 اگست تک کیس سن کر فیصلہ کریں اور لاہور ہائیکورٹ میں ابھی تک کیس سنا نہیں گیا، آج سماعت ہونی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ عدالت مناسب وقت کے لیے اگر پرویز الٰہی کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

جج زبیر شہزاد کیانی نے کہاکہ آپ بتا دیں کتنے دن کے لیے راضی ہیں۔ جس پر امجد پرویز ملک نے کہاکہ پیر تک اگر ریمانڈ دے دیا جائے تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

امجد پرویز ملک نے کہاکہ پرویز الٰہی کی کمر کا مسئلہ بھی ہے، درخواست ہے کہ ان کو ذاتی ڈاکٹر سے چیک اپ کرانے کی اجازت دی جائے۔

پرویز الٰہی خود بھی روسٹرم پر آگئے، اور عدالت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ ایک میں نے بھی گزارش کرنی ہے، میرے گھٹنے سوجے ہوئے ہیں میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔

میری گزارش ہے میرے پرسنل ڈاکٹر کو چیک اپ کی اجازت دی جائے، فیملی کے ساتھ ایک ہفتے میں ایک ملاقات ہوتی ہے، ملاقات کی بھی اجازت دی جائے۔

واضح رہے چوہدری پرویز الٰہی کو 15 اگست کے دن بھی احتساب عدالت پیش کیا گیا تھا، جہاں ان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

تاہم احتساب عدالت نے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یونیورسٹی آف لاہور نے آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویمنز فٹبال چیمپیئن شپ جیت لی

اسلام آباد ایم او یوکی تائید، مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان، سعودی عرب، مصراور ترکیہ متحد، ریجنل۔4 اجلاس کا اعلامیہ جاری

ایران لبنان میں اپنی پراکسیز کو فوری روکے ورنہ سخت جواب دیں گے، صدر ٹرمپ کی وارننگ

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

اسلام آباد ایم او یوکی تائید، مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان، سعودی عرب، مصراور ترکیہ متحد، ریجنل۔4 اجلاس کا اعلامیہ جاری

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟