ٹیلر سوئفٹ کے عروسی لباس کا راز برقرار، برائیڈل فیشن برانڈز نے تیاری شروع کردی

بدھ 12 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے شادی کے لباس کی مکمل تفصیلات تاحال منظرعام پر نہیں آئیں، تاہم برائیڈل فیشن برانڈز نے ممکنہ طور پر ان کے لباس سے متاثر ہونے والی نئی ڈیزائنز کی تیاری شروع کردی ہے۔

رائٹرز کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے 3 جولائی کو میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہونے والی نجی تقریب میں کرسچن ڈائر کا لباس پہنا تھا، جس کی تصاویر اور تفصیلات سامنے آنے کا مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے ہاتھوں امریکی صدر ٹرمپ کو شرمندگی کا سامنا

امریکا میں قریباً 200 اسٹورز رکھنے والے برائیڈل برانڈ ڈیوڈز برائیڈل کی ہانگ کانگ میں موجود ڈیزائن ٹیم نے سوئفٹ کے ممکنہ انداز کو مدنظر رکھتے ہوئے قریباً 2 درجن عروسی لباس کے خاکے تیار کرلیے ہیں۔ ان میں ہالی ووڈ گلیمر اور کمر سے نیچے نسبتاً ڈھیلے یا نمایاں ڈراپ ویسٹ ڈیزائنز پر توجہ دی گئی ہے۔

کمپنی کی چیف ایگزیکٹو کیلی کک کے مطابق سوئفٹ کے لباس کی مکمل تفصیلات سامنے آتے ہی برانڈ نئی ڈیزائنز تیزی سے مارکیٹ میں لانے کے لیے تیار ہے۔ کمپنی کی ویب سائٹ پر سوئفٹ سے متاثرہ لباس کی تلاش میں پہلے ہی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ڈیوڈز برائیڈل کی ڈیزائن سربراہ ویولا چان کے مطابق ٹیم نے سوئفٹ کے ذاتی انداز اور زندگی کا جائزہ لے کر تین طرح کے ڈیزائن تیار کیے ہیں، جن میں دیدہ زیب بال گاؤن، سادہ مگر منفرد تفصیلات والے لباس اور تقریب کے دوران لباس تبدیل کرنے کی صورت میں مختصر عروسی ملبوسات شامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سوئفٹ کے لباس کا رنگ، کپڑا، پھولوں کی سجاوٹ، لیس یا منفرد نقاب مستقبل کے عروسی فیشن کے رجحانات پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔ بعض ڈیزائنرز کا خیال ہے کہ اگر لباس میں غیر روایتی رنگ یا دھاتی لیس استعمال ہوئی تو یہ بھی نئے فیشن ٹرینڈ کو جنم دے سکتی ہے۔

بارسلونا میں قائم برائیڈل برانڈ ’پرونوویاس‘ نے بھی کہا ہے کہ وہ سوئفٹ کے لباس کے انداز، کپڑے اور مجموعی تاثر سے متاثر ہوکر اپنی آئندہ ڈیزائنز تیار کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی رشتۂ ازدواج میں منسلک، نیویارک میں شاندار تقریب

تاہم فیشن ہاؤسز قانونی حدود کا بھی خیال رکھ رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق امریکی کاپی رائٹ قانون عام طور پر لباس کے بنیادی کٹ، شکل یا سلوٹ کو تحفظ نہیں دیتا، لیکن مخصوص کڑھائی، بیڈ ورک یا دیگر منفرد آرائشی عناصر قانونی تحفظ حاصل کرسکتے ہیں۔

قانونی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی برانڈ سوئفٹ یا ڈائر کے ساتھ اپنے تعلق یا منظوری کا غلط تاثر دے تو ٹریڈ مارک اور غیر منصفانہ مسابقت سے متعلق قانونی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی مڈٹرم انتخابات 3 نومبر کو ہوں گے، کانگریس پر کنٹرول کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

پنجاب میں خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں اضافے پر برہمی، مریم نواز کی پولیس کو 4 ہفتوں کی مہلت

رجنی کانت کی ’جیلر 2‘ کی دھوم، دنیا بھر میں کمائی 541 کروڑ روپے تک پہنچ گئی

’غیر ملکی سیاست دان فرانس کے حالات پر سیاست کر رہے ہیں‘ ٹرمپ، نیتن یاہو سمیت دیگر کو میکرون کا کرارا جواب

سعودی اور پاکستانی ڈیولپرز متحد، ریئل اسٹیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

ویڈیو

سعودی اور پاکستانی ڈیولپرز متحد، ریئل اسٹیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

’روشنی ایک رات کی‘: تورڈھیر میں سوا کروڑ روپے کی لائٹس 5 برسوں سے بند، حکومتی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی

تحریک انصاف مذاکرات کے لیے تیار نہیں تو زبردستی بات نہیں ہوسکتی، وفاقی وزیر مصدق ملک

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟