پاکستان اور سعودی عرب کی فورسز کے درمیان مشترکہ مشقوں ’البطار1‘ کا آغاز

بدھ 23 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ فوجی مشقوں ’البطار1‘ کا آغاز ہو گیا ہے۔  دو ہفتے کی طویل مشقوں میں پاکستان اور سعودی عرب کی اسپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں۔

پاکستان اور سعودی عرب کی فورسز کے درمیان مشقیں خیبرپختونخوا کے علاقے چیرات میں ہو رہی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشقوں کے آغاز کے موقع پر افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مشقوں کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات کو مزید تقویت دینا ہے، جس میں مشترکہ روزگار کے تصور کو فروغ دینا اور مستقبل میں فوجی تعاون کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی کرنا ہے، تاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کے تجربے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے۔

تقریب کے آغاز پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ اس موقع پر دونوں مسلح افواج کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ دونوں برادر ممالک کی افواج کے درمیان اس طرح کی مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد موجودہ دوطرفہ تعلقات کو بڑھانا اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟