پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 300 سے تجاوز کر گئی۔
امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں 0.58 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 300 روپے 22 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر 299 روپے 64 پیسے رہی تھی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 80.03 روپے، اماراتی درہم 81.73 روپے، قطری ریال 82.36 روپے، کویتی دینار973.99 روپے اور بحرینی دینار 796.32 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 194 روپے 08 پیسے، کینیڈین ڈالر 221 روپے 84 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 381 روپے 52 پیسے ریکارڈ کی گئی۔