عمران خان ذاتی طور پر کرپٹ نہیں ہیں: پرویز خٹک کی وی نیوز سے گفتگو

اتوار 27 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہاکہ عمران خان ذاتی طور پر کرپٹ نہیں ہے، عمران خان کی کرپشن پر کچھ نہیں کہہ سکتا ہوں کیونکہ جب اقتدار میں تھے تو ایسے کام ہوئے تھے لیکن کس نے فائدہ اٹھایا اس بات کا علم نہیں ہے۔

سربراہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان پر چار بڑے کیسز ہیں، سائفر، 9 مئی، بحریہ ٹاون پیسے واپس لانے کا کیس، اور توشہ خانہ کیس یہ بہت اہم اور سنگین نوعیت کے کیسز ہیں جن سے بچنا ان کے لیے مشکل ہے۔

پرویز خٹک نے کہاکہ عمران خان ہماری بات آرام سے سنتے تھے لیکن اس پرعمل درآمد نہیں کرتے تھے، کیونکہ آخر میں جو بھی ان کے کان میں بات کردیتا تھا وہ اس پر عمل کرتے تھے اور ہماری سنی کو ان سنی کردیتے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں پرویز خٹک نے کہاکہ عمران خان کی کرپشن پر کچھ نہیں کہہ سکتے، کیونکہ مجھے اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔ جب اقتدار میں تھے تو ایسے کام ہوئے تھے لیکن کس نے فائدہ اٹھایا اس کا علم نہیں ہے، یہ بات واضح ہے کہ عمران خان خود کرپٹ نہیں ہیں۔

سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کا کہنا تھاکہ ان کی نئی جماعت بن چکی ہے جس کے چیئرمین وہ خود ہیں، جبکہ محمود خان وائس چئیرمین ہیں۔ مزید لوگ بھی شمیولیت اختیار کررہے ہیں، اب ہم پارٹی کو مظبوط کر رہے ہیں۔

وی نیوز نے سوال کیاکہ عمران خان کی کوئی ایک عادت جس پر آپ بھی عمل فکر رہے ہیں؟ جواب میں پرویز خٹک نے کہاکہ عمران خان کی ایک ہی عادت ہے۔ جو مرضی کرو، اتنے اعتماد کے ساتھ جھوٹ بولو کہ لوگ سچ مان لیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی چاند کی پیدائش سے متعلق نئی پیشگوئی

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

گورنر سندھ نہال ہاشمی مزار قائد پر کسی اور سے تاثرات قلمبند کراتے رہے، ویڈیو وائرل

پاک بنگلہ دیش سیریز: سلمان آغا کا متنازع رن آؤٹ، اسپورٹس مین اسپرٹ کی بحث چھڑ گئی

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے