سانحہ جڑانوالہ: مسیحی برادری کا محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا پیغام

پیر 28 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسیحی برادری نے سانحہ جڑانوالہ کے المناک واقعے پر قوم کے نام پیغام میں کہاکہ ہم سب کو باہمی محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، اور اس کے ساتھ ہی مسیحی برادری نے حکومت کی جانب سے ذمہ داران کے خلاف مؤثر اقدامات کرنے پر حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مسیحی برادری نے سانحہ جڑانوالہ پر پیغام دیتے ہوئے کہاکہ جڑانوالہ کے المناک واقعے کے بعد حکومت کی جانب سے ذمہ داران کے خلاف مؤثر اقدامات کئے گئے، ان اقدامات کے پیشِ نظر مسیحی برادری نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

مسیحی برادری کا کہنا تھا کہ ہم سب مسیحی برادری مل کر یہاں پوری قوم کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ باہمی محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیں، خدا سے ڈریں اور انسانیت کا دامن نہ چھوڑیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم ان تمام قوتوں کے ساتھ ہیں جو پاکستان کی یکجہتی اور یگانیت کے لیے کام کرتی ہیں، ہم سب پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا وطن ہے۔

مسیحی برادری کا کہنا تھاکہ ہم حکومت کے نہایت شکر گزار ہیں جو اس مشکل گھڑی میں شانہ بشانہ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، ہم ملک کے امن اور سلامتی کے لیے بھی دعاگو ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ تمام اقلیتی برادری اس بات کے لیے دعاگو ہیں کہ پاکستان میں سب امن، محبت اور صلح صفائی سے رہیں۔ ہمیں اپنے ملک کے لیے ہر حد تک جانا ہے۔

’اپنے ملک کے لیے محنت، عقل اور دانائی سے کام کرنا ہے۔‘

مسیحی برادری کا کہنا تھاکہ بے شک مسیحی برادری اس وقت مشکل وقت سے گزر رہی ہے مگر پھر بھی ہم محبِ وطن ہیں، اور ہمیشہ رہیں گے کیوںکہ یہ ملک ہم سب کا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فٹبال کی دنیا کا سنہری باب بند ہونے کے قریب، کرسٹینا رونالڈو نے اہم فیصلہ سنا دیا

حکومتی یقین دہانی پر گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال 40 روز مؤخر

اسرائیل کا مصنوعی ذہانت پر بھی حملہ، ’چیٹ جی پی ٹی‘ پر گرتی ساکھ بچانے کے لیے من پسند بیانیہ مسلط کرنے کا انکشاف

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں