اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی، بلوچستان ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف درج مقدمہ خارج کردیا

پیر 28 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ  عمران خان کے خلاف کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانہ میں درج ایف آئی آر خارج کر دی۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس گل حسن ترین نے تحریک انصاف کے سربراہ کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

معزز عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ قانونی اختیار کے بغیر درخواست گزار کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے بعد وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ کے وارنٹ گرفتاری بھی معطل کر دیے۔

واضح رہے عمران خان پر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ کوئٹہ کے بجلی گھر تھانہ میں درج تھا۔

یہ بھی واضح رہے کہ شہری عبدالخلیل کاکڑ کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے ریاستی اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کیے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے ریاستی اداروں کے افسران کے خلاف بلاجواز اشتعال انگیز تقاریر کرکے نفرت پھیلائی۔

اس سے قبل عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں کوئٹہ کے  مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائرکر رکھی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ریاض ایئر کی باقاعدہ پروازوں کا آغاز، پہلی بوئنگ 787 ڈریم لائنر لندن پہنچ گئی

پاکستان اور مصر کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطہ، خطے میں امن و استحکام پر تبادلہ خیال

آئینی عدالت نے خیبرپختونخوا میں نگراں دور کی بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دیدیا

کروڑوں روپے کا منصوبہ مگر ناقص تعمیر، کراچی میں ناقص تعمیراتی کام کی ویڈیو وائرل

صومالیہ میں پاکستانی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری، معاملہ انتہائی پیچیدہ مگر حکومت متحرک ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ویڈیو

صومالیہ میں پاکستانی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری، معاملہ انتہائی پیچیدہ مگر حکومت متحرک ہے، ترجمان دفتر خارجہ

بجٹ 27-2026 سے خواتین کی کیا توقعات ہیں؟

پیپلز پارٹی سے صرف ایک نشست کم، گلگت بلتستان میں حکومت ن لیگ بنائے گی، خرم دستگیر

کالم / تجزیہ

اسرائیل کی ملٹری ڈاکٹرائن

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا