راولپنڈی ٹی چوک میں ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق، 6زخمی

منگل 29 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کے علاقے ٹی چوک میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق، 6 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جی ٹی روڈ پر ٹی چوک میں پرانے ٹول پلازہ کے ہائی ایس وین اور 22 ویلر ٹرالے کے درمیان تصادم سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ حادثے میں 4 خاتون سمیت 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

حادثے کا شکار ہونے والی ہائی ایس وین راولپنڈی سے روات جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث ٹی چوک پر 22 ویلر ٹرالے سے ٹکرا گئی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد ٹریفک حادثہ: ن لیگی رہنما طارق فضل چوہدری کا بیٹا جاں بحق

حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کی شناخت کا عمل مکمل ہو گیا ہے ، جاں بحق ہونے والوں میں مہرین، محمد دانش، میاں ادریس،حاجی شفیق اورحاجی نذیر جبکہ زخمی ہونے والوں میں ریحانہ، ایشور، ارحم، ہماعمران، کنیزاورارسم شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 28 سے 65 سال کے درمیان ہیں، مسافر وین میں سوارافراد عمرہ ادائیگی کے بعد گوجرانوالہ جا رہے تھے کہ مسافر وین تیز رفتاری کے باعث روات ٹی چوک کے قریب کھڑے ٹریلر سے ٹکرائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

’صہیونی لابی سرگرم ہے‘، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کی کوریج پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں