ایشیا کپ 30 اگست سے شروع ہورہا ہے اور اس بار ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان اور سری لنکا مشترکہ طور پر کریں گے۔
ٹورنامنٹ سے قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صارفین کا جوش و خروش دیدنی ہے۔ صارفین جہاں پاک بھارت میچ کے لیے پرجوش ہیں وہیں گزشتہ روز سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی نیپالی کھلاڑیوں کے ساتھ ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں محمد رضوان کو ایشیا کپ کی جرسی پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو وائرل ہوئی تو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک نئی بحث چھڑ گئی کہ جرسی پر ایشیا کپ کے لوگو کے نیچے پاکستان کا نام کیوں نہیں لکھا گیا حالانکہ میزبان ملک کا نام عموماً تمام ٹیموں کی جرسیوں پر لکھا جاتا ہے۔
ایشیا کپ 2022کی جرسی جس میں میزبان ملک کا نام موجود ہے
اسی حوالے سے کھیل اور کھلاڑیوں کی خبروں پر نظر رکھنے والے صارف فرید خان نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا: کیا کوئی جانتا ہے کہ ایشیا کپ کے لوگو میں میزبان ملک کا نام کیوں نہیں ہے؟ یہ ہمیشہ لکھا جاتا ہے، پاکستان لکھا جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ پچھلے سال لوگو کے نیچے سری لنکا لکھا گیا تھا، ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں ہونے کے باجود میزبان ملک کا نام جرسی پر موجود تھا۔
Does anyone know why the name of the host country is missing under the Asia Cup logo? It’s always there, should be Pakistan written over 👀
Last year, it was Sri Lanka written over there because they were hosts despite the tournament being played in UAE. #AsiaCup2023 pic.twitter.com/yEvDG7xk9Q
— Farid Khan (@_FaridKhan) August 28, 2023
صارف فرید خان نے پوسٹ کی تو جواب میں کرکٹ کے شائقین کو بھی تجسس ہوا، بعض صارفین کا ماننا تھا کہ چونکہ ٹورنامنٹ 2 ملکوں میں کھیلا جا رہا ہے اس لیے نہیں لکھا گیا جبکہ بعض صارفین ایسے بھی تھے جن کے مطابق اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
صارف فائقہ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کیونکہ ٹرافی پر ہمارا نام لکھا گیا ہے، اس لیے جرسی پر ہو یا نہ ہو، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
Kyunki trophy par humara naam likha gaya hai,isaliye shirt pai ho ya nai koi farak nai padta…
— Faiqa Ishtiyaq Mir (@FaiqaIshtiyaq) August 29, 2023
ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے دیکھا تھا جرسی پر کہیں تو لکھا تھا ، شاید ڈیزائنر سے غلطی ہوگئی ہے۔
I saw Somewhere Pakistan is written may be its Mistake by Designer
— صاحبزادہ ابو الحسن طلحہ بن نواز بن السلطان (@sahibzada54153) August 28, 2023
ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے اور جرسی پر نام نہ لکھوانے پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ جرسی پر پاکستان اس لیے نہیں لکھا کیونکہ بھارت نہیں چاہتا کہ ان کی ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام ہو۔ میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ ان کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک ہونا چاہیے اور پاکستان کو ورلڈ کپ کی جرسی پر ان کا نام نہیں لکھوانا چاہیے۔
Because India don’t want Pakistans name on their shirt. I personally think they should receive the same treatment and Pakistan don’t wear the shirt with India’s name on it
— akm0512 (@MiralamAmin) August 28, 2023
یاد رہے کہ ایشیا کپ کا افتتاحی میچ کل ملتان میں کھیلا جائے گا جس میں میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔