لاہور ہائیکورٹ: پرویز الہی کی گرفتاری پر نیب سے رپورٹ طلب

بدھ 30 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ  نے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری غیر قانونی قرار دینے کی درخواست پرڈائریکٹر نیب سے پرویزالہی کیخلاف انکوائری اور گرفتاری پر رپورٹ طلب کرلی۔

نیب ریفرنس میں گرفتار پرویز الہی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس امجد رفیق کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹرنیب کل بتائیں کہ سابق وزیراعلی پنجاب کیخلاف انکوائری کب شروع ہوئی اور کیسے گرفتاری ہوئی۔

نیب پروسیکیوٹرنےعدالت کے روبرو پیش ہوکرموقف اپنایا کہ عدالت نے بلایا تو وہ حاضر ہوگئے ہیں باقی اس کیس کے بارے میں انہیں علم نہیں ہے۔ اس موقع پرجسٹس امجد رفیق بولے؛ آپ کو مہلت دے رہے ہیں آپ کل تک اپنی رپورٹ جمع کروائیں۔

جس پر نیب پروسیکیوٹر نے تفضیلی رپورٹ کے لیے مزید کچھ دنوں کی مہلت طلب کی، تاہم جسٹس امجد رفیق بولے؛ آپ کل تک اس کیس سے متعلق جو بھی اپ ڈیٹ ہو وہ پیش کریں۔

لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہی کیخلاف نیب کی انکوائری اور گرفتاری سمیت دیگر معاملات پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے ڈائریکٹر نیب کو بھی کل عدالت طلب کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوجوانوں کی ترقی میں قوم کی پائیدار ترقی اور تابناک مستقبل پنہاں ہے، عالمی دن پر صدر و وزیراعظم کا پیغام

میر رضا کیس کی منصفانہ تفتیش ہوگی، فیملی کو ہر مرحلے سے آگاہ رکھیں گے، مراد علی شاہ

عالمی سطح پر غذائی مہنگائی بڑھنے کا خدشہ، پاکستان بھی متاثر ہوگا، اسٹیٹ بینک

سہیل آفریدی کی 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کی کال، پی ٹی آئی میں اختلافات نمایاں

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات، پی پی اور پی ٹی آئی کے رابطے، کیا سیاسی منظرنامے میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے؟

ویڈیو

اوورسیز کشمیری نظام سے مایوس نہیں، حکومت میں کوئی کردار دیا گیا تو ڈیلیور کرکے دکھاؤں گا، احسان دانش

سندھ مدرسۃ الاسلام: تحریک پاکستان اور قائد اعظم کی فکری تربیت میں اہم کردار

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی معاہدہ وسیع تر علاقائی اتحاد میں بدل سکتا ہے، ایمبیسیڈر اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے