بنوں: سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملہ،9 اہلکار شہید، 5 زخمی

جمعرات 31 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملےمیں 9 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔

بنوں پولیس کے حملے کی تصدیق کر دی اور بتایا کہ دھماکا خودکش تھا جو جانی خیل پولیس اسٹیشن کی حدود میں ہوا۔ بنوں پولیس کے ایک افسر نے بتایا دھماکا سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب سیکیورٹی فورسز پر ہوا۔

ایک موٹر سائیکل سوار نے موٹر سائیکل سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے ساتھ ٹکرائی جس کے بعد زور دار دھماکا ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک موٹرسائیکل پر سوار خودکش بمبار نے بنوں ضلع کے علاقے جانی خیل میں فوجی قافلے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں نائب صوبیدار صنوبر علی سمیت 9 جوانوں نے شہادت قبول کی جب کہ 5 فوجی زخمی ہوئے۔

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کارروائی شروع کردی۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

ایک پولیس افسر نے وی نیوز کو بتایا کہ واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حملے کے بعد پورے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اور مبینہ حملہ آور کی تصویر بھی جاری کر دی ہے۔

نگراں وزیراعظم کی مذمت، شہدا کے ورثا و زخمیوں سے اظہار ہمدردی

دریں اثنا نگراں وزیراعظم انورالحق کاکڑ نے دہشت گردی کے اس واقعے پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک ایسی بزدلانہ کارروائیوں کے خلاف پرعزم ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں میں بزدلانہ دہشت گردی کی کارروائی میں 9 بہادر سپاہیوں کی شہادت سے دل ٹوٹ گیا جس میں بہت سے لوگ زخمی بھی ہوئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسی حرکتیں سراسر قابل مذمت ہیں اور ان کی ہمدردیاں شہید اور زخمیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے ذمہ دار وہ خود ہیں، ترجمان حکومت سندھ مصطفیٰ بلوچ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘