پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ کے بعد آج معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہیں۔
امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں 7 پیسے سستہ ہوگیا ہے۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر305 روپے 47 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر 304 روپے 54 پیسےرہی تھی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 81.44 روپے، اماراتی درہم 83.16 روپے، قطری ریال 83.72 روپے، کویتی دینار991.13 روپے اور بحرینی دینار 810.28 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 197 روپے 82 پیسے، کینیڈین ڈالر 226 روپے 22 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 387 روپے 42 پیسے ریکارڈ کی گئی۔