پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں 17 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر305 روپے 64 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتہ کے اختیتام پر ڈالر کی قدر 305 روپے 47 پیسےرہی تھی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 81.48 روپے، اماراتی درہم 83.21 روپے، قطری ریال 83.82 روپے، کویتی دینار991.12 روپے اور بحرینی دینار 810.74 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 197 روپے56 پیسے، کینیڈین ڈالر 224 روپے88 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 385 روپے 96 پیسے ریکارڈ کی گئی۔