قومی احتساب بیورو( نیب) نے پرویز الٰہی کی رہائی اور دوبارہ گرفتار نہ کرنے کے عدالتی حکم پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے ’انٹرا کورٹ‘ اپیل دائر کر دی ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب )نے لاہور ہائیکورٹ میں اپنی انٹرا کورٹ اپیل میں پرویز الٰہی سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے ۔
مزید پڑھیں
انٹرا کورٹ اپیل میں قومی احتساب بیورو نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سنگل بنچ نے نیب کا پورا مؤقف سنے بغیر پرویز الٰہی کی رہائی کا حکم دیااور یہ کہ پرویز الٰہی کی گرفتاری قانونی تھی اور وہ ریمانڈ پر بھی تھے۔
ICA – Pervaiz Elahi (Amended) by Iqbal Anjum on Scribd
انٹرا کورٹ اپیل کے مطابق سنگل بنچ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اور رہائی کا حکم جاری کر دیا، پرویز الٰہی کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی قانونی طور پر درست نہیں۔
قومی احتساب بیورو( نیب) نے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ سنگل بنچ کے پرویز الٰہی کو رہا کرنے اور کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اور عدالت اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بنچ کا فیصلہ بھی معطل کر دے۔