عدالتی حکم کے باوجود پرویز الہی کی گرفتاری؛ لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب پولیس کو طلب کرلیا

پیر 4 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عدالتی حکم کے باوجود سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کی گرفتاری پر لاہور ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور پولیس علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سمیت دیگر افسروں کو عدالت طلب کیا تھا۔

پرویز الٰہی کو رہائی کے بعد بحفاظت گھر نہ پہچانے پر قیصرٰی الہی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے کی۔

تاہم مقررہ وقت پر ڈی آئی جی سیکیورٹی لاہور پولیس کامران عادل عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس امجد رفیق نے دریافت کیا کہ آپ تو اس کیس میں فریق ہی نہیں ہیں، جس پر کامران عادل بولے؛ طلب کس کو کیا گیا تھا اس بارے میں ابہام تھا لہذا وہ حاضر ہوئے ہیں۔

جسٹس امجد رفیق نے دو بجے تک تمام پولیس افسروں سے جواب طلب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس عثمان انور کو آج ہی پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ سرکاری وکیل کی جانب سے آئی جی پنجاب  کو پیش ہونے کے لیے مہلت طلب کرنے پر جسٹس امجد رفیق بولے؛ اگرآئی جی پنجاب پولیس پیش نہ ہوئے تو عدالت حکم جاری کرے گی۔

اس سے قبل آج صبح سماعت کے دوران قیصرٰی الہی کے وکیل طاہر نصر اللہ وڑائچ نے عدالت کو بتایا کہ وہ پرویز الٰہی کے ساتھ پچھلی نشست پر بیٹھے تھے ۔ مال روڈ پر پولیس نے ایک بار گرفتاری کوشش کی۔ کینال روڈ پر تین سو نقاب پوش بندوں نے ہمیں روکا۔

اس موقع پر جسٹس امجد رفیق نے دریافت کیا کہ کیا روٹ کو زیرو نہیں کرایا گیا تھا، جس پر طاہر نصراللہ وڑائچ بولے؛ چالیس سے پچاس گاڑیاں ہمارے آگے اور پیچھے تھیں۔ تین گاڑیوں نے ہمیں روکا ہمارے گاڑی کے آگے بریک لگا دی گئی، جیسے ہی گاڑی رکی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور پولیس عمران کشور نے خود دروازہ کھولا اور لوگوں کو اشارہ کیا۔

عدالتی استفسار پر وکیل نے بتایا کہ میں نے مزاحمت کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ جس پر جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ کیا آپ نے دیکھا کہ ان لوگوں کے پاس کوئی آرڈر تھا؟ کیا وہ لوگ پولیس وردی میں تھے؟ طاہر نصراللہ نے بتایا کہ یہ سارا کام ایک منٹ میں ہوا اور سارے لوگ سول کپڑوں میں تھے۔

جسٹس امجد رفیق بولے؛ انہوں نے کوئی اسلحہ استعمال نہیں کیا ان سے پوچھا نہیں کی تمھاری جرات کیسے ہوئی کورٹ کا آرڈر موجود ہے؟ طاہر نصراللہ وڑائچ کا کہنا تھا کہ لطیف کھوسہ بوڑھے آدمی ہیں وہ کیا مزاحمت کرتے، جس پر جسٹس امجد رفیق نے ازراہ تفنن کہا کہ آپ اپنے اپکو جوان سمجھ رہے ہیں۔ ان کے ریمارکس پر کمرہ عدالت کا ماحول خوشگوار ہوگیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں