سرکاری ملازم کے خلاف کارروائی ریٹائرمنٹ کے 2 سال کے اندر ہی ممکن ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ

جمعرات 7 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کسی بھی سرکاری ملازم کے خلاف محکمانہ کارروائی ریٹائرمنٹ کے 2 سال کے اندر ہی ممکن بنائی جاسکتی ہے، سپریم کورٹ نے 5 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ تفصیلی فیصلہ جسٹس مسرت ہلالی نے تحریر کیا ہے۔

محمد افضل انجم طور راول ڈیم ڈویژن اسلام آباد میں چیف انجینئر کے عہدے پر تعینات تھے، محکمہ آبپاشی پنجاب نے محکمانہ کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ایگزیکٹو انجینئر کو ریٹائرمنٹ کے 3 سال بعد شوکازنوٹس جاری کیا۔

سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلہ کے مطابق ملزم پر مس کنڈکٹ اور کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے، تحقیقاتی کمیٹی نے نومبر 2020 میں یہ تجویز دی کہ ایگزیکٹو انجینئر کی پینشن سے 55 لاکھ روپے ریکور کیے جائیں

’ٹربیونل نے فروری 2022 میں محکمانہ آرڈر کالعدم قرار دے کر پینشن اور تمام مراعات ادا کرنے کا حکم دیا، عدالت کے سامنے یہ سوال تھا کہ کیا کسی شخص کی ریٹائرمنٹ کے تین سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد محکمانہ کارروائی ہو سکتی ہے یا نہیں۔‘

پنجاب ایمپلائز ایفی شیئنسی، ڈسپلن اینڈ اکاؤنٹیبلٹی ایکٹ مجریہ 2006 کی شق 21 کے تحت ملازم کی ریٹائرمنٹ کے 2 سال کے اندر محکمانہ کارروائی کی جا سکتی ہے، سپریم کورٹ ایک فیصلے میں اصول طے کر چکی ہے کہ پیڈا قانون کا مقصد اچھی طرز حکمرانی اور سرکاری ملازمین میں خود احتسابی کا ہدف حاصل کرنا ہے۔

’یہ قانون حاضر سروس ملازمین اور ان ریٹائر ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی سے متعلق ہے جن کے خلاف کارروائی ریٹائرمنٹ کے ایک سال کے اندر اندر کی گئی ہو، مذکورہ ملازم 10 جنوری 2017 کو ریٹائر ہوا جبکہ اس کے خلاف محکمانہ کارروائی 24 فروری 2020 کو شروع ہوئی۔‘

سپریم کورٹ کے فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ ملازم کے خلاف کاروائی پیڈا ایکٹ 2006 کی خلاف ورزی ہے، سروس ٹربیونل نے قانون کے مطابق درست فیصلہ دیا ہے لہذٰا اپیل مسترد کی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں