لیہ میں بچوں سے بھرا رکشا چوک اعظم ٹیل منڈا نہر میں گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 10 بچے نہر میں ڈوب گئے، بروقت کارروائی کرتے ہوئے 9 کو زندہ نکال لیا گیا،1 کی تلاش جاری ہے۔
حادثے میں متاثر ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سال سے 12 سال کے درمیان ہیں۔حادثہ 12 سالہ بچے عمیر کی ڈرائیونگ کے باعث پیش آیا۔
11 سالہ عمیر نہیں مل سکا، جب کہ 6 سالہ صبا، 7 سالہ احمد، 7 سالہ ماہ نور 6 سالہ عروج، 7 سالہ عدنان، 12 سالہ عمیر کو محفوظ نکال لیا گیا۔
9 سالہ حسین علی اور 6 سالہ زنیشا ، 5 سالہ حسن علی بحفاظت نہر سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیے گئے۔
تمام بچے چک نمبر 285 ٹی ڈی اے میں ختم پر لاہور کے علاقے بھٹہ چوک سے آئے ہوئے تھے۔
11 سالہ عمیر کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری،علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت بھی ڈھونڈنے میں مصروف ہے۔