پاکستان اور سعودی عرب کا باہمی اقتصادی شراکت داری پر اتفاق

جمعہ 8 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور سعودی عرب نےعلاقائی استحکام اور خوشحالی کے لیے باہمی اقتصادی شراکت داری کی خواہش کااعادہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹرشمشاداختراور پاکستان میں سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعید المالکی کے درمیان ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب علاقائی استحکام اور خوشحالی کے لیے باہمی اقتصادی شراکت داری قائم کریں گے۔

اس سے قبل سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نگراں وزیر خزانہ  ڈاکٹر شمشاد اختر سے ملاقات کے لیے  پہنچے تو انہوں نے سعودی سفیر کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ نگراں وزیر خزانہ  نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات کو سراہا اور سعودی سفیر کو معاشی خوشحالی کے لیے پالیسیوں کے تسلسل سے آگاہ کیا۔

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہے اورپاکستان کے ساتھ دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کیا جائے گا۔

ملاقات میں باہمی اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ نگراں وزیر خزانہ نے پاکستان کی مسلسل حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے فضائی حملوں میں کابل کے اسپتال کو نشانہ بنائے جانے کے دعوؤں کی پاکستان کی جانب سے تردید

پنجاب میں ایگری انٹرن پروگرام کے مثبت اثرات، گندم کی پیداوار میں اضافہ

انجری کے بعد واپسی مشکل، نیمار ایک بار پھر برازیل کے اسکواڈ سے باہر

سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے زراعت، معاشی سلامتی اور عوامی بہبود پر کیا اثرات پڑسکتے ہیں؟

آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا؟

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو، شہباز شریف عوام کو ریلیف بجٹ دیں اور بتائیں کہ موجودہ مشکلات ختم ہوجائیں گی: خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا