چترال میں صورتحال مکمل قابو میں ہے، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 8 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چترال کے ڈپٹی کمشنر محمد علی خان نے کہا ہے کہ چترال میں اسکول، یونیورسٹیاں، ہسپتال اور بازار معمول کے مطابق کھلے ہوئے ہیں اور صورتحال مکمل قابو میں ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اکرام اللہ خان کے ہمراہ ایک ویڈیو بیان میں ڈپٹی کمشنر محمد علی خان نے کہا کہ 6 ستمبر کی صبح 5 بجے پاک افغان سرحد پر ایف سی کی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، پاک فوج کی جانب سے اس حملے کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے کے بعد دہشت گردوں کو پیچھے دھکیل دیا گیا جس میں ان کا خاصا جانی نقصان ہوا۔

ڈی سی چترال نے کہا: ’میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ صورتحال نا صرف قابو میں ہے بلکہ چترال کے غیور عوام اور پاک فوج  کسی بھی دہشت گرد کو چترال میں برداشت نہیں کریں گے۔‘

ڈپٹی کمشنر چترال نے بتایا کہ شہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے جبکہ پولیس اور ایف سی کی مشترکہ چیک پوسٹیں بھی قائم کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چترال کے غیور عوام نے ہمیشہ ریاست کا ساتھ دیا ہے اور وہ کسی بھی دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہوں گے۔

واضح رہے 6 ستمبر کو چترال کے علاقے کیلاش میں پاک افغان سرحد پردہشت گردوں  کی جانب سے 2 فوجی چوکیوں پر  حملے میں پاک فوج کے 4  بہادر جوان شہید ہوگئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران 12 دہشتگرد ہلاک ہو گئے، جبکہ بہادری سے لڑتے ہوئے 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ افغان صوبوں نورستان اور کنڑ میں دہشت گردوں کی نقل وحرکت سے افغان حکومت کو پیشگی آگاہ کیا گیا تھا، امید  ہےکہ افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرےگی اور  پاکستان کےخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے اپنی سرزمین  استعمال کی اجازت نہیں دے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

بلوچستان فائنانس ایکٹ 2020 آئینی قرار، اٹک سیمنٹ کی درخواست مسترد

نوجوان اداکار سمجھتے ہیں ہمیں سب کچھ آتا ہے، صبا فیصل کی تنقید

بنگلہ دیش میں شخصی حکمرانی روکنے کے لیے ایوان بالا قائم کرنے کی تجویز پیش

مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے لیے میٹا کی نئی حکمتِ عملی

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘