شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ، جوان شہید

ہفتہ 9 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا۔

پاک فوج کا جوان لانس نائیک جمشید خان دہشتگردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا۔ جس کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ فورسز کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے سے صوبہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی لہر دوبارہ سے اٹھ  رہی ہے جسے مد نظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ آپریشنز کیے جا رہے ہیں، اب تک متعدد دہشتگردوں کو آپریشنز کے دوران ہلاک کیا جا چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘