کراچی میں پولیس سہولت سینٹرز کا افتتاح، عوام کی خدمت پہلی ترجیح ہے، آئی جی سندھ

جمعہ 8 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں ’پولیس سہولت سینٹرز‘ کی اپ گریڈیشن کا آغاز کردیا گیا ہے، جمعہ کو انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ رفعت مختار نے کراچی ساؤتھ میں اپ گریڈ کیے گئے سہولت مرکز کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) سندھ رفعت مختار نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا عبادت ہے۔ پولیس ملازمت میں عوام کی خدمت پہلی ترجیح ہے،  ہمارا اصل کام مفاد عامہ کو ترجیح دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں کراچی کے اضلاع میں سہولت مراکز کا افتتاح کیا جائے گا، سندھ کی دیگر رینجز میں بھی جلد ہی عوام کو خدمت مرکز کی سہولت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ عوام کو سہولت مراکز سےکریکٹر سند، پولیس کی تصدیقی سند، لرنرز ڈرائیونگ لائسنس،  ڈرائیونگ لائسنس، انٹرنیشنل اورڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس، لائسنس کی توثیق و تجدید، ملازمین کی رجسٹریشن، کرایہ داروں کی رجسٹریشن، وہیکلز ویری فیکیشن، گمشدگی کی رپورٹ،  کرائم رپورٹس، خواتین پر تشدد کی رپورٹ، ایف آئی آر کی کاپی کی دستیابی جیسی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، محفوظ اسکول لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘