سری لنکا کے شہر کولمبو میں بارش کے بعد ریزرو ڈے میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو مقررہ 50 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر357 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ جاری ہی تھی کہ بارش کی وجہ سے میچ کو ایک بار پھر روکنا پڑا۔
ہدف کے تعاقب کے آغاز میں ہی پاکستانی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق اور کپتان بابر اعظم پولین واپس لوٹے تو پاکستانی کرکٹ شائقین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تبصروں کا ایک انبار لگا دیا ، کسی صارف نے بارش دوبارہ شروع ہونے کی دعا مانگنا شروع کی جو قبول بھی ہو گئیں تو کوئی بلے بازوں کا تنقید کا نشانہ بناتا نظرآیا۔
ایک بار پھر بارش شروع ہونے کی دعا کرتے ہوئے ایک دل جلے صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بے شک بارش ہار سے بہتر ہے۔
بےشک بارش ہار سے بہتر ہے 🥹🙂#INDvsPAK#hajo_sayys
— Hajra Awan ❤️🇵🇰 (@itxhajra3) September 11, 2023
بابر اعظم سے امیدیں لگائے شائقین کے امید کے دیے تب بجھے جب وہ بھی کچھ خاطر خواہ کارگردگی نہ دکھا سکے ، ان کے آؤٹ ہونے کے بعد ایک صارف نے تبصرہ کیا بس اب مزید اور نہیں دیکھا جائے گا۔
Bas ab or dekha nhi jayega #INDvsPAK
— Jawaria I Batool (@Ijawariabatool1) September 11, 2023
دوسرے دن بھی جاری رہنے والے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ دو دن میں بنائے گئے رنز پاکستان ایک دن میں کیسے بنائے گا؟
دو دن میں بنائے گئے رنز پاکستان ایک دن میں کیسا پورا کرے☺️#INDvsPAK | #AsiaCup23 | #pakvsind2023 #PAKvIND
— F A I S A L (@iSyedFHussain) September 11, 2023
بارش کی وجہ سے میچ ایک بار پھر تاخیر کو شکار ہوا تو صارف اتنگ وادی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا انڈیا شکر کرے کے بارش ہوگئی، ورنہ ایسی دھلائی ہونی تھی نہ ان کی۔
India shukar kre Barish ho gai warna aesi Dhulai honi thi na inki-😎
— BUNTY. (@atang_waddi) September 11, 2023
واضح رہے کہ پاکستان کے 11 اوور میں 44 کے مجموعی اسکور پر 2 کھلاڑی آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے۔اس کے بعد ایک بار پھر بارش کے باعث دونوں ایمپائر نے میچ کو روک دیا اور دونوں ٹیمیں میدان سے باہر آ گئیں۔