جسم پر بیٹی کے نام کے 667 ٹیٹو بنوا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والا شخص

منگل 12 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک برطانوی شخص نے اپنے جسم پر اپنی بیٹی کے نام کے 667 ٹیٹو بنوا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔

49 سالہ مارک اوون ایونز اس سے پہلے 2017ء میں بھی ایسا ہی ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔ اس وقت انہوں نے اپنی کمر پر اپنی بیٹی ’لوسی‘ کے نام کے 276 ٹیٹو بنوائے تھے۔

ایونز کا ریکارڈ 2020ء میں ایک امریکی خاتون ڈائڈرا ویجل نے توڑا تھا جنہوں نے اپنے جسم پر اپنے ہی نام کے 300 ٹیٹو بنوائے تھے۔

حال ہی میں، ایونز نے ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرنے کے لیے اپنی دونوں ٹانگوں پر بیٹی کے نام کے 400 ٹیٹو مزید بنوائے ہیں۔

ایونز کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ ریکارڈ اپنی بیٹی کا یوم پیدائش منانے اور اس اسپتال کے لیے چندہ جمع کرنے کے لیے بنایا ہے جس نے اس کی بیٹی کی زندگی کے شروع کے مہینوں میں اس کا خیال رکھا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں