پشاور پولیس نے آئس سپلائی کرنے والی فیکٹری پکڑ لی، 2 ملزمان گرفتار

بدھ 13 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور میں بین الاقوامی سطح پر آئس سپلائی کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی ہے جسے پولیس نے سیل کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات کی ہدایات پر منشیات کے خلاف مہم جاری ہے، اور حالیہ کارروائی خفیہ اطلاعات بنیاد پر عمل میں لائی گئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ڈی ایس پی سبرب مختیار علی اور ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی مدثر حیات نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے خطرناک نشہ آئس سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کا سراغ لگا کر فیکٹری کو سیل کر دیا، اور اس دوران 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

’گرفتار ملزمان میں نور خان اور تاج محمد شامل ہیں، جن میں سے ایک کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے، جبکہ دوسرا لنڈی کوتل کا رہائشی ہے‘۔

ایس پی سٹی ڈویژن عبد السلام خالد نے بتایا کہ گھناؤنا دھندا کرنے والے نیٹ ورک نے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے علاقہ منکراہ میں کرائے پر مکان حاصل کیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے کا اعتراف کرتے ہوئے نیٹ ورک کے دیگر ملزمان کی بھی نشاندہی کی ہے، ملزمان نے فیکٹری میں منشیات تیار کرنے کے بعد مختلف شہروں میں اسمگل کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے۔

عبدالسلام خالد نے بتایا کہ کارروائی کے دوران فیکٹری سے 58 کلو گرام سے زیادہ آئس، نشہ تیار کرنے میں استعمال ہونے والی سیلنگ مشین، ڈیجیٹل اسکیل، ڈرم، پلاسٹک بیگز اور دیگر مختلف اوزار بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ منشیات کے دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف تھانہ بھانہ ماڑی میں مقدمہ درج کر کے جامع تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور کا ہنگامی دورہ

افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کن علاقوں میں موجود ہے؟

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نادرا کی جانب سے نکاح کے بعد ریکارڈ اپڈیٹ لازمی قرار دینے پر شہریوں کا ردعمل کیا ہے؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے