کوئٹہ بڑی تباہی سے بچ گیا، مبینہ خود کُش حملہ آور خاتون گرفتار

ہفتہ 18 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بلوچستان (سی ٹی ڈی) نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

سی ٹی ڈی نے ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے بعد لیڈز پارک سیٹلائٹ ٹاؤن بلاک 4 کوئٹہ سے خود کُش حملہ آور خاتون کو گرفتار کر لیا ہے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق گرفتار ہونے والی مہابل نامی خاتون کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ (BLF) سے ہے۔

مبینہ خود کُش بمبار خاتون کے قبضے سے خودکش جیکٹ برآمد ہوئی ہے جس میں 4 سے 5 کلوگرام بارود بھرا ہوا تھا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق مبینہ خودکش خاتون حملہ آور کا ہدف اہم تنصیبات اور سیکیورٹی فورسز تھے۔

گرفتار ہونے والی مبینہ خاتون خودکش بمبار کے خلاف سی ٹی ڈی تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مبینہ خودکش بمبار سے نیٹ ورک کے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان کا فیصلہ

فلسطین سے متعلق پاکستان کی پالیسی واضح، غزہ امن منصوبے پر سیاست نہ کی جائے، اسحاق ڈار

قومی اسمبلی اجلاس سے پاکستان پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، پنجاب حکومت کے رویے پر تحفظات

آزاد کشمیر حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی

امریکا کی کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ