پاکستان میں انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں 1 روپے 11 پیسے سستا ہوگیا ہے۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 296 روپے 85 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر 297 روپے 96 یسے رہی تھی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 79.13 روپے، اماراتی درہم 80.82 روپے، قطری ریال 81.41 روپے، کویتی دینار 990.80 روپے اور بحرینی دینار 787.40 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 191 روپے 76 پیسے، کینیڈین ڈالر 219 روپے 71 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 368 روپے 93 پیسے ریکارڈ کی گئی۔