سونا اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد سٹے کا بازار ختم

ہفتہ 16 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سونے کے اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے باعث کراچی صرافہ مارکیٹ نے 3 دن سے گولڈ ریٹ نہیں کھولا اور ملک بھر میں فی تولہ سونے کا دام 3 دن سے برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابق قانون نافظ کرنے والے اداروں نے صرافہ مارکیٹ کے سٹے بازوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا اور کچھ سٹے بازوں کو تحویل میں بھی لیا گیا ہے۔

حساس اداروں کا سونا اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن  کے بعد سونے کی قیمتوں میں سٹے کا بازار ختم ہوگیا ہے۔

صدر آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن ہارون رشید چاند  کہتے ہیں کہ سونے کی قیمتیں ہفتے کو معمول کے مطابق کھولی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حساس اداروں کو یقین دہانی کرادی گئی ہے  کہ سونے کی قیمتوں میں سٹہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سونے کی قیمتوں کو شفاف بنانے کے لیے اداروں سے رابطے میں ہے۔

رشید چاند مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں سونے کی قیمت 12 ستمبر کے ریٹس کے مطابق ہے جبکہ آئندہ سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ اور ملکی قوانین کے مطابق ٹریڈ ہوں گی۔ ملک بھر میں فی تولہ سونا 3 دن پرانے دام 2لاکھ 15 ہزار روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بچوں کے لیے فیس بک، انسٹاگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، روزانہ صرف 2 گھنٹے استعمال کی اجازت

طالبان نے افغانستان میں فائبر آپٹک نیٹ ورک کی توسیع روک دی

برطانیہ کو یوکرین جنگ میں مداخلت پر روس کی سخت دھمکی، فوجی تنصیبات نشانہ بنانے کا انتباہ

سوشل میڈیا پروپیگنڈے کے دور میں نوجوان حقائق پر مبنی سوچ اپنائیں، چیف آف ڈیفنس فورسز

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ