پاکستان کو ملک چلانے کیلئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف

اتوار 19 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹا لینا جار جیوا نے کہا ہے کہ پاکستان کو قرضوں کی ری سٹرکچرنگ نہیں ملک چلانے کیلئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے ۔

جرمن ادارے ڈی ڈبلیو کوانٹرویو دیتے ہوئے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹا لینا جار جیوا کا کہنا تھا پاکستان میں امیر طبقے سے ٹیکس وصولی اور سبسڈیز ختم کرنے پر زور دیا ہے۔ زیادہ پیسہ کمانے والوں کو ٹیکس ریونیو میں حصہ ڈالنا چاہئے۔

ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا سرکاری اور نجی شعبے میں اچھا کمانے والوں کو اپنا حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں امیر لوگوں کو سبسڈیز سے مستفید نہیں ہونا چاہئے۔ سبسڈی صرف ان لوگوں کو منتقل کی جائے جنہیں واقعی اس کی ضرورت ہے۔ آئی ایم ایف بالکل واضح ہے کہ صرف غریبوں کو سبسڈی سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں پاکستان کے غریب عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔  پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصا ن پر دکھ ہوا۔ سیلاب سے پاکستان کی ایک تہائی آبادی متاثر ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

علی امین گنڈاپور کو جھٹکا، خیبرپختونخوا کابینہ کے 2 وزرا مستعفی

آزاد کشمیر میں نظام زندگی درہم برہم، عوامی ایکشن کمیٹی کا مظفرآباد کی جانب مارچ کا اعلان

شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کو پیچھے چھوڑنے والی بالی ووڈ کی سب سے مقبول اداکارہ کون؟

پی ٹی آئی کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت، حکومت پر ناکامی کا الزام

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ کے چیف وہپ رانا محمد ارشد کے گھر ڈکیتی، اہل خانہ یرغمال

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ