ایئرپورٹس آؤٹ سورسنگ: بین الاقوامی جریدوں میں ٹینڈر جاری کرنے کا فیصلہ

منگل 3 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

مقامی ذرائع ابلاغ میں شائع خبر کے مطابق اسلام آباد، کراچی اورلاہور ائیرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کیلئے بین الاقوامی جریدوں میں رواں ماہ ٹینڈر جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے اسلام آباد، کراچی اور لاہور ائیرپورٹس کا آؤٹ سورسنگ پلان تیار کرلیا۔ ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پرسول ایوی ایشن نے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹس آؤٹ سورسنگ کیلئے بین الااقوامی جریدوں میں رواں ماہ ٹینڈر کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے ائیرپورٹ آؤٹ سورسنگ میں دوست ممالک کوترجیح دینے کا منصوبہ بنایا ہے، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، چین اور ترکی کی کمپنیوں کو ترجیحی بنیادوں پر مدعو کیا جائے گا۔

ذرائع پلاننگ ڈویژن کے مطابق آؤٹ سورسنگ سےسالانہ ڈھائی سے تین سو ملین ڈالرز حاصل ہوں گے، معاہدے کے تحت ائیرپورٹ 25 سال کیلئے آؤٹ سورس کیے جائیں گے، ائیرپورٹ ٹرمینل سروسز، پارکنگ، آؤٹ سورس ہوں گے، اس کے علاوہ ائیرپورٹ اسٹوریج، کارگو، ہینڈلنگ، صفائی کے شعبے بھی آؤٹ سورس کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ سکیورٹی، ائیرٹریفک کنٹرولر کے شعبے سول ایوی ایشن کے پاس ہی رہیں گے، سول ایوی ایشن تینوں بڑے ایئر پورٹس سے سالانہ 30 ارب آمدن ممکن بناتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران جنگ کے بعد چین کا سفارتی اثر و رسوخ بڑھ گیا، سی این این کی رپورٹ میں دعویٰ

یلوسٹون میں خلائی مخلوق کی تلاش، سائنسدانوں کی تحقیق سے مریخ پر زندگی کے شواہد ملنے کی امید

امریکا اور ایران کے ایلچی مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ، سیز فائر کے باوجود لبنانی علاقوں پر اسرائیلی حملے جاری

پاک فوج میں بغاوت کی بات کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے، کشمیری قیادت کا مطالبہ

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر ازبکستان کی پاکستان کو مبارکباد، سفارتی کردار اور امن کوششوں کو سراہا

ویڈیو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی، اسلام آباد کے شہریوں میں خوشی کی لہر

شہباز شریف کا وعدہ پورا، پیٹرول کی قیمت میں 74روپے کمی، امریکی نائب صدر نے اسرائیل کو کھری کھری سنادیں، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو خراج تحسین

فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا، جنگ ختم نہ ہونے پر پیٹرول کی قیمت 10ہزار روپے ہوتی؟

کالم / تجزیہ

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘