لاہور سیشن کورٹ: بیٹی سے زیادتی کرنے والے باپ کو سزائے موت کا حکم

جمعہ 22 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی سیشن کورٹ نے 14 سال کی سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں سزائے موت کا حکم سنا دیا، عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں تحریر کیا کہ باپ ہمیشہ بچوں کا محافظ تصور کیا جاتا ہے۔

لاہور سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج میاں شاہد جاوید نے ٹرائل مکمل ہونے پر زیادتی کیس کا فیصلہ سنایا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر زیادتی کرنے والے باپ رفیق کو 10 لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں لکھاکہ باپ کو ہمیشہ بچوں کا محافظ تصور کیا جاتا ہے۔ اگر بیٹی کو کوئی باہر تنگ کرے تو وہ اپنے والد کو محافظ سمجھتے ہوئے شکایت کرتی ہے۔

موجودہ کیس میں سگے باپ نے اپنی بیٹی کی شخصیت، روح اور جسم کو تباہ کیا۔ کمسن بچی ذہنی اذیت کا بھی شکار ہوئی دوران ٹرائل پراسکیوشن نے 11 گواہ عدالت میں پیش کیے۔

عدالت نے کہا کہ پراسیکیوشن اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب ہوئی ہے، والد کو اپنی سگی بیٹی سے زیادتی کے جرم میں سزائے موت کا حکم سنایا جاتا ہے۔

مجرم رفیق کے خلاف تھانہ ستوکتلہ پولیس نے 2019 میں مقدمہ درج کیا تھا۔ عدالت نے سزائے موت کے فیصلے کے بعد مجرم کو کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی